33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںاعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں...

اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہار کر باہر

- Advertisement -

سٹاک ہوم ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے اٹالین جوڑی دار سائمن بولیلی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارک لوپیز کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سویڈن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے اٹالین جوڑی دار سائمن بولیلی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے سپینش جوڑی دار مارک لوپز کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118227

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں