اعصام الحق قریشی سڈنی انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ میں (کل)مہم کا آغاز کریں گے

77

ہوبارٹ۔ 7 جنوری (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں (کل) منگل کو مہم کا آغاز کریں گے۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں مینز ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گوانزالیز کو پہلے راﺅنڈ میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز کا چیلنج درپیش ہو گا۔