مناکو ۔ 18 اپریل (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ اعصام الحق نے اپنے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا کے ہمراہ لاسٹ 32 راﺅنڈ میچ میں فلپ اور مرین کلچ کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے لاسٹ 32 راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے فلپ اور ان کے کروشین جوڑی دار مرین کلچ کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔