بیجنگ۔ یکم اکتوبر(اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، یہ ان کا رواں برس پانچواں جبکہ مجموعی طور پر 16 واں اے ٹی پی ٹور ٹائٹل ہے، اعصام اور جوناتھن ایلرچ نے فیصلہ کن معرکے میں مرسیلو ڈیمولائنر اور مارکس ڈینل کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اعصام کیلئے باعث اعزاز بات یہ ہے کہ انہوں نے رواں سال پانچ مختلف پارٹنرز کے ساتھ پانچ ٹائٹل جیتے۔