نیویارک۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سیباسٹین بیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹامس مارٹن ایچیوری پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو شکست دی۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سیباسٹین بیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹامس مارٹن ایچیوری پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو سٹریٹ سٹس میں 1-6اور 5-7 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی کا دوسرے رائونڈ میں ایل سلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر سے ہوگا۔