اعصام الحق قریشی کا اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز، کوارٹر فائنل میں داخل

258

پیرس۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بوسنیا ہرزیگوینا کے ٹومیسلاو برکیچ اور ان کے سربین جوڑی دار نکولا چاچچ کو شکست دی۔ اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے شہر میٹزمیں جاری ہے۔

ویمنز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرنچ جوڑی دار فیبریس مارٹن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بوسنیا ہرزیگوینا کے ٹومیسلاو برکیچ اور ان کے سربین جوڑی دار نکولا چاچچ کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 5-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی گریگوئیر بیری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کوئنٹن ہیلیس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی سے ہوگا۔