اعصام الحق قریشی کا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں سفر پہلے مرحلے میں تمام

91

میڈرڈ ۔ 9 مئی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں سفر پہلے مرحلے میں ہی تمام ہو گیا، اولیورمراچ اور میٹ پاوک کی جوڑی نے اعصام اور فلورین مرجیا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے لاسٹ 32 راﺅنڈ میچ میں آسٹرین کھلاڑی اولیورمراچ اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاوک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا کو زبردست مقابلے کے بعد 6-7 (5-7)، 6-3 اور 10-8 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔