لندن۔08 جولائی(اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کا سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں سفر تمام ہو گیا، مینز ڈبلز کے بعد مکسڈ ڈبلز ایونٹ سے بھی باہر ہو گئے۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں کروشین کھلاڑی ایون ڈوڈگ اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار لاتیشا چن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کی اسپینش جوڑی دار سنتونجا کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔