اعصام الحق قریشی کا پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں سفر تمام

149
ٹینس سٹار اعصام الحق کو پنجاب حکومت کا خیرسگالی سفیر مقرر کردیاگیا

پیرس ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے یونانی جوڑی دار سٹیفانوس پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائوند میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انکو ابتدائی میچ میں روسی جوڑی نے شکست سے دوچار کیا۔ فرانس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں کیرن خچانوف اور انکے ہم وطن جوڑی دار آندرے روبلو پر مشتمل روسی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے یونانی جوڑی دار سٹیفانوس کو پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹیس میں6-4 اور 10-5 سے شکست دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔