اعصام الحق قریشی کا یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں مقابلہ تھرڈ سیڈ جوڑی سے ہوگا

159

نیویارک۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں ، جہاں ان کا مقابلہ ایل سلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر پر مشتمل تھرڈ سیڈ جوڑی سے ہوگا۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سیباسٹین بیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹامس مارٹن ایچیوری پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو سٹریٹ سٹس میں 1-6اور 5-7 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی کا دوسرے رائونڈ میں ایل سلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر پر مشتمل میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈ جوڑی سے ہوگا۔