اعصام الحق قریشی کو اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کا سامنا

188
اعصام الحق قریشی کو اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کا سامنا

صوفیہ۔28ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہارکر ایونٹ سے باہرہوگئے۔

ان کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں بلغاریہ کی جوڑی نے شکست دی۔ اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں جاری ہے۔

الیگزینڈر ڈونسکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار الیگزینڈر لازاروف پر مشتمل میزبان جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرنچ جوڑی دار فیبریس مارٹن کو 6-4، 3-6 اور 8-10 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔