اعصام الحق قریشی یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے ابتدائی راﺅنڈ میں (آج) ایکشن میں نظر آئیں گے

237

نیویارک ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی راﺅنڈ میں (آج) جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں فرانسیسی کھلاڑی نکولس مہوٹ اور ان کے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹروف سے ہوگا۔