اعصام الحق ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل اور مکسڈ ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں (کل)ایکشن میں نظر آئیں گے

76

لندن ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل اور مکسڈ ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں (کل) پیر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں اعصام الحق کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، وہ مسلسل دو میچز جیت کر مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں، اعصام اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو پری کوارٹر فائنل میں (کل) پیر کو ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مارکس ڈینئل کا چیلنج درپیش ہو گا۔