ایڈیلیڈ۔5جنوری (اے پی پی): پاکستانی نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن رواں سال کے پہلے اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ان کو ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں جینک سنر اور لورنزوسونیگو پر مشتمل اطالوی جوڑی نے شکست دی۔
رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جینک سنر اور لورنزوسونیگو پر مشتمل اطالوی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن کو 6-7(1-7)، 7-5 اور 8-10سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=344827