اعصام الحق کا فرنچ اوپن ٹینس میں سفر تمام ہو گیا

اعصام الحق کا فرنچ اوپن ٹینس میں سفر تمام ہو گیا پاکستانی سٹار کو مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ اور مکسڈ ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں شکست پیرس ۔ 30 مئی (اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی کا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہو گیا، اعصام کو مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ اور مکسڈ ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سال کے دوسرے گرینڈسلام کے …

اعصام الحق کا فرنچ اوپن ٹینس میں سفر تمام ہو گیا
پاکستانی سٹار کو مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ اور مکسڈ ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں شکست
پیرس ۔ 30 مئی (اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی کا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہو گیا، اعصام کو مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ اور مکسڈ ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سال کے دوسرے گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈڈبلز پہلے راﺅنڈ میں علیزے کورنیٹ اور جوناتھن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے اعصام الحق اور ان کی یوکرینی جوڑی دار اولگا ساوچک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس سے قبل اعصام الحق کو مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply