اعظم نذیر تارڑ کی بیرسٹر سرفراز میتلو کو سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

112

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے بیرسٹر سرفراز میتلو کو سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے انڈیپنڈنٹ وکلا گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے سربراہ احسن بھون کو بھی مبارکباد دی۔

اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ عاصمہ جہانگیر گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست اور پاسداری کو ترجیح دی ہے ۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ امید ہے نو منتخب صدر قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کریں گے اور ملک میں انصاف اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔