اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کی ممبر یورپین پارلیمنٹ اور یورپین پیپلز پارٹی کے مشیر برائے خارجہ پالیسی مائیکل گہلرسے ملاقات

9
پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کی یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق پر ذیلی کمیٹی (ڈی آر او آئی) کی نائب سربراہ مارٹا ٹیمیڈو سے ملاقات

سٹراسبرگ۔16جون (اے پی پی):اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے ممبر یورپین پارلیمنٹ اور یورپین پیپلز پارٹی(ای پی پی) کے مشیر برائے خارجہ پالیسی مائیکل گہلر سے سٹراسبرگ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال، جمہوری اقدار کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پارلیمانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کر رہے ہیں ۔

وفد نے بھارت کے جارحانہ طرز عمل کے باعث علاقائی سلامتی کو درپیش شدید خطرات سے آگاہ کیا۔ وفد نے زور دیا کہ یورپ سمیت عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس جیسے بین الاقوامی معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور من مانی پر مبنی طرز عمل کا نوٹس لینا چاہئے۔

وفد نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات علاقائی ماحولیاتی نظام اور عالمی معاہدات کی سالمیت کیلئے خطرہ ہو سکتے ہیں۔ پارلیمانی وفد نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور کشمیر سمیت تمام تنازعات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کا متمنی ہے۔