28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںاغواء اور قتل کے مقدمہ میں ملزم کو عمر قیداور 5لاکھ روپے...

اغواء اور قتل کے مقدمہ میں ملزم کو عمر قیداور 5لاکھ روپے معاوضہ کی سزا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج سجیدہ اختر نے تھانہ پیپلز کالونی کے اغواء اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوجرم ثابت ہونے پر عمر قیداور 5لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ استغاثہ کے مطابق چک نمبر 328 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی محمد شفیق نے 7جون 2023 کو چک نمبر 194۔ ای بی ضلع وہاڑی کے رہائشی محمد پرویز کو جی ٹی ایس سٹینڈ فیصل آباد سے گاڑی سمیت اغواء کیا اور بعد ازاں گاڑی چھننے کے بعد اسے قتل کردیا جس پر تھانہ پیپلز کالونی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کردیا۔

آج اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر محمد شفیق کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 بی کے تحت عمر قید اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 544۔اے کے تحت 5لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ معاوضہ کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو 6ماہ کی اضافی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ فاضل عدالت نے ملزم محمد شفیق کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 392کے تحت 10 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 365 ت پ کے تحت 5سال قید اور 10ہزار روپے جرمانہ اور دفعہ 201ت پ کے تحت 5سال قید اور 5ہزار روپے جرمانہ کی سزابھی سنائی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589157

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں