مظفرگڑھ۔ 17 مارچ (اے پی پی):خودساختہ اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان تھانہ خانگڑھ پولیس نے ملتان سے برآمد کرلیا،نوجوان والدین کو 150,000 تاوان دینے اور اسکو چھڑوانے کےلئے کالز کرتا رہا،والدین کی درخواست پر تھانہ خانگڑھ پولیس نے انفارمیشن ٹکنالوجی کی مدد سے نوجوان کو برآمد کرلیا،پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ خانگڑھ کی حدود موضع لانگ کے رہائشی ربنواز موہانہ نے تھانہ خانگڑھ پولیس کو درخواست پیش کی کہ اسکا بیٹا 20 دن سے گھر سے غائب ہے اور انکو اب چند دن سے کالز آ رہی ہیں کہ 150,000 دے کر نوجوان کو واپس لے جائیں ورنہ نوجوان مختیار حسین کو ماردیا جاے گا۔
ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ نے درخواست موصول ہوتے ہیں آئی ٹی انچارج صدر سرکل خالد نصیر کی خدمات حاصل کی اور نوجوان کی بازیابی کیلیے پولیس ٹیم تشکیل دی۔۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے تھانہ خانگڑھ کی سب انسپکٹر سجاد،ہیڈ کانسٹیبل فخر عباس،کانسٹیبل رستم کھاکھی ،آئی ٹی انچارج خالد نصیر پر مشتمل پولیس ٹیم نے مغوی نوجوان کو ملتان سے برآمد کرلیا۔
نوجوان نے اعتراف کیا کہ اسکو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ اپنا قرض اتارنے کیلیے اس نے جان بوجھ کر والدین سے ڈرامہ رچایا۔پولیس نے نوجوان کو برآمد کرکے والدین کے حوالے کیا تو والدین نے پولیس ٹیم کی کاوشوں کو خوب سراہا۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573355