افریقی اور مشرق وسطی کے ملکوں کے سفیروں کو بھارتی فورسز کی جانب سے مہلک طاقت کے استعمال پر بریفنگ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں متعین افریقی اور مشرق وسطی ملکوں کے سفیروں کو جمعہ کو دفتر خارجہ میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سخت کشیدہ صورتحال اور بیگناہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہیں بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ سویلین کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے پاکستان کے شدید تحفظات سے …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں متعین افریقی اور مشرق وسطی ملکوں کے سفیروں کو جمعہ کو دفتر خارجہ میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سخت کشیدہ صورتحال اور بیگناہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہیں بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ سویلین کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افریقی اور مشرق وسطی ملکوں کے سفیروں کو آگا ہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مہلک طاقت کے استعمال سے اب تک چالیس سے زائد شہری شہید اور2000 زخمی ہوئے ہیں ان میں سے 400کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے،جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے مخصوص ہتھیاروں کے استعمال سے 70کے قریب افراد اپنی بصارت سے محروم ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply