افریقی یونین کمیشن کا لیبیا میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

77
افریقی یونین کمیشن

عدیس ابابا۔12ستمبر (اے پی پی):افریقی یونین کمیشن نے لیبیا میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن موسی فکی نے گزشتہ روز ٹویٹ میں لیبیا کے مشرقی علاقے میں آنے والے سمندری طوفان کے بعدمتاثرین اور لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بحالی کی کوششوں میں مددکرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں بحیرہ روم کے طوفان ’’ڈینیل‘‘ کے باعث لیبیا میں تباہی پھیل گئی جس کے باعث سیلاب سے مختلف واقعات میں 150 افراد ہلاک ہو گئے۔