اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ افسران کے خلاف کارروائی کے لئے وزیراعظم کے پاس مزید اختیارات ہونے چاہئیں۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سال 2009ء سے 2012ء کے لئے وزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو سروس ے گریڈ 20 کے ایک افسر اور پاکستان کسٹمز سروس کے 2 افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کے آغاز کا اختیار دیا ہے، سال 2013ء تا 2018ء کے لے وزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو سروس کے دو اور پاکستان کسٹمز کے دو افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا اختیار دیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ہی گریڈ 20 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے 11 افسروں اور پاکستان کسٹمز سروس کے چار افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغازکر لیا گیا ہے۔