افعانستان سے فرار ہونے والے پانچ کم عمر بچوں کو فلاحی ادارے زمونگ کور منتقل کر دیا گیا

137
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

پشاور۔ 01 فروری (اے پی پی):پشاور میں افعانستان سے فرار ہونے والے پانچ کم عمر بچوں کو تحویل میں لیکر فلاحی ادارے زمونگ کور منتقل کر دیا گیا۔ ہفتہ کو کمشنر پشاور ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر افعانستان سے فرار ہونے والے پانچ کم عمر بچوں کو تحویل میں لیکر فلاحی ادارے زمونگ کور منتقل کر دیا گیا۔

گذشتہ رات پولیس اسٹیشن خزانہ کی حدود میں گھروں سے بھاگے سگریٹ پیتے ہوئے 5 کم عمر بچے ملے جن کو خزانہ پولیس اسٹیشن کی مدد سے فلاحی ادارے زمونگ کور منتقل کر دیا گیا۔ تمام بچوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ہاشم راؤ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے دوران 9 بچوں سمیت مزید 15 پیشہ ور گداگروں کو تحویل لیے لیا۔