لاہور۔28 جون(اے پی پی )افعانستان کے صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئر پورٹ پر افغان صدر اشرف غنی کا استقبال کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پرجوش مصافحہ کیا۔ بچوں نے افغان صدر کو گلدستے پےش کئے۔ عثمان بزدار نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کو لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان پاک افغان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے اور آپ کے دورے سے پاک افغان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور پاک افغان تعلقات مضبوط ہونے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔