39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومتجارتی خبریںافغانستان،چین،بنگلہ دیش، سمیت 7علاقائی ممالک کو جاری مالی سال کے دوران پاکستانی...

افغانستان،چین،بنگلہ دیش، سمیت 7علاقائی ممالک کو جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات میں 3.16فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):خطے کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر3.16فیصد اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں افغانستان،چین،بنگلہ دیش، ،نیپال، اورمالدیپ سمیت 7علاقائی ممالک کو جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 3.420ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوپاکستان کی مجموعی برآمدات کا13.86فیصدہے،علاقائی ممالک میں پاکستان کی برآمدات کے حوالہ سے چین سرفہرست رہاہے،

مالی سال کے پہلے 9ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.876ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.36فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.143ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،مالی سال کے پہلے 9ماہ میں بنگلہ دیش کوملکی برآمدات کاحجم 602.82ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو482.25ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

- Advertisement -

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سری لنکا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 306.51ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 300.34ملین ڈالرکے مقابلہ میں 2.05فیصدزیادہ ہے،مالی سال کے پہلے 9ماہ میں نیپال کوبرآمدات کاحجم 1.90ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.29ملین ڈالرکے مقابلہ میں 17فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں مالدیپ کو7.10ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.78ملین ڈالرکے مقابلہ میں 4.60فیصدزیادہ ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588762

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں