افغانستان، الیکشن کمیشن کے ہیڈکواٹرزکے باہر خودکش بم دھماکہ میںکمیشن کے 4 عہدہدار،2 پولیس اہلکار زخمی

82

کابل۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) افغانستان میں الیکشن کمیشن کے ہیڈکواٹرکے باہر خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور کمیشن کے 4 عہدہدار زخمی ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس خودکش حملے میں انڈیپیڈنٹ الیکشن کمیشن(آئی ای سی) کے 4 عہدیدار اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب آئی ای سی میں عہدیداروں نے ہفتہ کو قندھار میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن کی گنتی شروع کی