افغانستان، بس الٹنے سے ایک خاتون اور بچے سمیت 3 مسافر جاں بحق ،13 زخمی

102
میکسیکو ، ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک ،2 زخمی

کابل۔2اکتوبر (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ سمنگان میں بس الٹنے سے ایک خاتون اور بچے سمیت 3 مسافر جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس دفتر نے بدھ کو بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے باعث ایک خاتون اور بچے سمیت 3 مسافر جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔