افغانستان، شدید سردی اور برف باری سے 20 افراد ہلاک

89
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

کابل ۔ 27 نومبر (اے پی پی) فغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے کم ازکم بیس افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔حکام کے مطابق یہ اموات صوبہ جوزجان کے درزاب ضلع میں ہوئیں۔درزاب کے ضلعی گورنر رحمت اللہ نے ریڈیو فری یورپ کو بتایا کہ ہلاک ہونے تمام افراد عام شہری تھے جنہوں نے قرب جوار کے ان علاقوں سے نقل مکانی کی جہاں لڑائی کی وجہ سے امن امان کی صورت حال خراب ہے۔