افغانستان ،کوئلے کی کان میں دھماکے سے3افراد جاں بحق

90

کابل۔13فروری (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ سمنگان میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے دھماکے سے تین کان کن جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے دفتر سے جمعرات کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز ضلع درہ صوفی بالا میں کوئلے کی کان کی ایک سرنگ کے اندر پیش آیا جس کے نتیجے میں3 کان کن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں برآمد کر کے انہیں اہل خانہ کے حوالے کر ہے۔