افغانستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا

291
افغانستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

شارجہ۔7نومبر (اے پی پی):افغانستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم،شارجہ میں کھیلا جائے گا۔افغانستان کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

افغانستان کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 92 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیمیں ان دنوں یواے ای میں موجود ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا میچ افغانستان کی ٹیم جیت چکی ہے۔

افغانستان کی ٹیم کو حشمت اللہ شہیدی لیڈ کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو نجم الحسن شانٹو لیڈ کریں گے۔تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم، شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔