افغانستان سے اہلکاروں کے انخلا اور سفارتی رابطوں میں پاکستان کی معاونت اور حمایت قابل تحسین ہے، امریکہ

90

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے اہلکاروں کے انخلا سے متعلق امریکی فوجی آپریشن اور خطے میں سفارتی رابطوں میں پاکستان کی معاونت اور حمایت قابل تحسین ہے۔

بدھ کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے اہلکاروں کو نکالنے کا امریکی فوجی آپریشن مکمل ہو چکا ہےلیکن ہم خطے میں اپنے سفارتی رابطوں پر توجہ برقرار رکھیں گے۔امریکہ ان دونوں کوششوں میں پاکستان کی معاونت اور حمایت کو سراہتا ہے۔