افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی مدت تعیناتی میں ایک سال کی توسیع

60

اقوام متحدہ۔ 18 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں یو این ایسسٹنس مشن کی مدت تعیناتی میں مزید ایک سال تک توسیع کر دی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15ممبران نے مشن کے قیام کی مدت بڑھانے کی قرارداد نمبر2489 کے حق میں ووٹ ڈالے جس کے تحت مشن آئندہ سال 17ستمبر تک افغانستان میں قیام رکھے گا۔