اقوام متحدہ ۔ 13 فروری (اے پی پی) افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن(یواین اے ایم اے) نے صوبہ ہلمند میں فضائی حملوں شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں 25 شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں زیاہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق اتحادی فوج نے 9 اور 10 فروری کو صوبہ ہلمند کے سنگین ضلع میں فضائی حملے کئے۔ اطلاعات کے مطابق ان میں حکومت مخالف عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔