تہران۔ 30 جنوری (اے پی پی) ایران نے کہا ہے کہ اس کی پالیسی افغان حکومت کی حمایت اور افغانستان میں قیام امن میں مدد دینا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں افغانستان کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تادا میچی یاما موتو سے ملاقات میں کہا کہ ایران افغانستان میں قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے انجام پانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور وہ وہاں قیام امن اوراس ملک کی فلاح و بہبود کے لئے تمام شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔