افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل سے متعلق افغانستان، پاکستان، چین اور امریکہ پر مشتمل چار فریقی رابطہ گروپ کا پانچواں اجلاس اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) افغانستان میںامن و مفاہمتی عمل سے متعلق افغانستان،پاکستان،چین اور امریکہ پر مشتمل چار فریقی رابطہ گروپ کا پانچواں اجلاس بدھ کو یہاں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں …
افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل سے متعلق افغانستان، پاکستان، چین اور امریکہ پر مشتمل چار فریقی رابطہ گروپ کا پانچواں اجلاس

مزید خبریں
افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل سے متعلق افغانستان، پاکستان، چین اور امریکہ پر مشتمل چار فریقی رابطہ گروپ کا پانچواں اجلاس
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) افغانستان میںامن و مفاہمتی عمل سے متعلق افغانستان،پاکستان،چین اور امریکہ پر مشتمل چار فریقی رابطہ گروپ کا پانچواں اجلاس بدھ کو یہاں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاکستان سمیت تمام رکن ملکوں نے افغان عوام اور حکومت کی سرپرستی میں امن و مفاہمتی عمل کی حمایت اور ہمسایہ ملک میں تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کسی مسلے کا حل نہیں، امن مذاکرات ہی افغان مسلے کا واحد پر امن حل ہے۔اس سلسلے میں چارفریقی رابطہ گروپ کے ملکوں نے افغانستان میں دیرپاامن کے قیام کیلئے اپنے تمام تر اثر و رسوخ کو استعمال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔گروپ نے 19اپریل کو کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے کارفرما عوامل کو اپنے اعمال کی جواب دہی دینے کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔








