افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں ، اقوام متحدہ

179
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔30دسمبر (اے پی پی):افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کےنمائندہ خصوصی رمیز الکباروف نے کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت دار طالبان کے زیر انتظام انتظامیہ کے انسانی ہمدردی کی غیر سرکاری تنظیموں میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے کے باوجود افغانستان کے لوگوں کو زندگی بچانے والی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے لوگوں کی ضروریات بہت زیادہ ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی جاری رکھیں ۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیاں خود کو محفوظ محسوس کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر ایک جامع انسانی کارروائی کی فراہمی ممکن ہے۔