- Advertisement -
کابل ۔ 12 مئی (اے پی پی) افغانستان میں خود کش حملہ کے نتیجہ میں 2 افرد ہلاک اور 6زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے علاقے غنی خیل میں خود کش بمبار نے سکیورٹی کی چوکی کے قریب خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4587
- Advertisement -