افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 6 ماہ کے دوران 4 ہزار افغان شہری ہلاک و زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 30 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رواں سال پہلے 6 ماہ کے دوران تقریباً 4 ہزار (3812 )افغان شہری ہلاک اور زخمی ہوئے،عالمی ادارے کی یہ رپورٹ ایسے وقت پیش کی گئی ہے جب افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف 18سال کی طویل جنگ ختم کرنے کے تناظر میں امریکی حکام اور طالبان کے …

اقوام متحدہ ۔ 30 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رواں سال پہلے 6 ماہ کے دوران تقریباً 4 ہزار (3812 )افغان شہری ہلاک اور زخمی ہوئے،عالمی ادارے کی یہ رپورٹ ایسے وقت پیش کی گئی ہے جب افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف 18سال کی طویل جنگ ختم کرنے کے تناظر میں امریکی حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات ایک اہم دور میں داخل ہوگئے ہیں اور امریکی حکام کے ساتھ یکم ستبر سے قبل امن معاہدے کو حتمی شکل دینی ہے۔ اقوام متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے چھاپوں اور جھڑپوں میں زیادہ تر افغان شہری ہلاک ہوئے جبکہ دیسی بم دھماکوں اور فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی شرح نسبتاً کم ہے۔