افغانستان میں رواں سال مزید 5 لاکھ شہری بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

126

اقوام متحدہ ۔ 29 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے اپنی ایک جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کے طول و عرض میں جاری خونریز تنازعات کے باعث صرف اس سال کے دوران اب تک مزید پانچ لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو گئے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد ان افغان شہریوں کی ہے، جنہوں نے داخلی نقل مکانی کی اور سالانہ بنیادوں پر ایسے شہریوں کی تعداد کا یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال یکم جنوری سے 27 نومبر تک افغانستان میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ بارہ ہزار کے قریب شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو ئے ہیں