افغانستان میں منشیات کے سمگلروں سے 150کلوگرام چرس برآمد

156
منشیات

کابل ۔14ستمبر (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ کنڑ میں 4سمگلروں کو گرفتار کرکے 150کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ۔ صوبہ کنڑ کے پولیس سربراہ عبدالحق حقانی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سمگلرز 2 گاڑیوں کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کر نے کی کوشش کر رہے تھے،

ضلع نور گل کی چیک پوسٹ پر دونوں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 150کلوگرام چرس برآمد کر کے سمگلرزکو گرفتار کر لیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ چند روز قبل صوبہ نمروز میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث الزام میں6 ملزمان اور مشرقی صوبہ پروان میں3 ملزمان کوحراست میں لیا گیاتھا۔