26.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغانستان میں کوئی مسلح گروپ موجود نہیں، طالبان کا روسی وزیر دفاع...

افغانستان میں کوئی مسلح گروپ موجود نہیں، طالبان کا روسی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل

- Advertisement -

کابل ۔30مئی (اے پی پی):طالبان حکومت نے روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کے بیانات کے جواب میں افغان سرزمین کے اندر کسی بھی مسلح یا بے قابو گروہ کی موجودگی کی تردید کردی ہے۔العربیہ کے مطابق روسی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں افغانستان کے اندر تقریباً 15,000 جنگجوؤں پر مشتمل 20 سے زیادہ "انتہا پسند” گروہوں کی موجودگی کا کہا تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے وسطی ایشیا کی سلامتی کے حوالہ سے ان گروپوں کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔طالبان ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 20 مسلح گروہوں کی موجودگی سے متعلق بیان امریکی قبضے کے دور میں مخصوص انٹیلی جنس مقاصد کے لئے بنایا گیا تھا۔

طالبان حکومت کے ترجمان نے زور دیا کہ کہ افغانستان کسی بھی فریق کے لئے خطرہ نہیں ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کے بارے میں روسی خدشات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کوئی مسلح گروہ موجود نہیں ہے اور افغانستان کسی کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ طالبان کا یہ جواب روسی وزیر دفاع کے اس بیان کے بعد آیا ہے جو انہوں نے بدھ کو "کلیکٹو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن” کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران دیا تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603143

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں