افغانستان میں یو این اے ایم اے کے مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا ہے،چین کا ردعمل

25
Geng Shuang, Deputy Permanent Representative
Geng Shuang, Deputy Permanent Representative

اقوام متحدہ۔16مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے)کے مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق قرارداد کی منظور ی کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ چینی فریق نے یو این اے ایم اے کے مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا ہے جو بنیادی طور پر اقوام متحدہ کے کام کے لئے چین کی حمایت پر مبنی ہے۔

چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق گینگ شوانگ نے کہا کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے مجموعی استحکام کے پیش نظر چین نے قرارداد کے مسودے پر مشاورت کی تجویز پیش کی تاکہ سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں مناسب توسیع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ امور پر تمام فریقوں کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔