کابل ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مغربی افغانستان میں مئی کے مہینے کے دوران امریکی بمباری سے کم از کم 30 عام شہری جاں بحق ہوئے ۔ واضح رہے کہ منشیات کے مبینہ مراکز پر فضائی کارروائی کے فوری بعد امریکہ نے شہری ہلاکتوں سے انکار کیا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ 5 مئی کو ہونے والی بمباری سے 14بچوں اور ایک خاتون سمیت30افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوئے۔