افغانستان نے انجانے میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کا موقع ضائع کردیا

160
افغانستان نے انجانے میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کا موقع ضائع کردیا
افغانستان نے انجانے میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کا موقع ضائع کردیا

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):افغانستان کرکٹ ٹیم نے انجانے میں سری لنکا کے خلاف جیت اور ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں جانے کا موقع ضائع کردیا، افغان ٹیم 37.1 اوور میں 292 رنز کا مطلوبہ ہدف تو حاصل نہ کر سکی تاہم 37.4 اوورز میں 295 رنز بنا کر سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کا دوسرا موقع بھی ضائع کردیا۔

منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 292 رنز کا ہدف دیا تاہم سپر فور میں رسائی کیلئے افغانستان کو مطلوبہ ہدف37.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا جس میں افغان ٹیم ناکام رہی اور 37.4 اوورز میں 289 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

افغانستان کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ 37.4 اوورز میں 295 رنز بنا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر سکتے تھے تاہم اس موقع سے پوری افغان مینجمنٹ بھی بے خبر نکلی، فضل الحق فاروقی 37.1اوور میں آخری نمبر پر بیٹنگ کے لئے آئے تو افغانستان کو جیت کے لئے3 رنز چاہیے تھے ، اگر فاروقی اگلی تین بالوں پر ایک یا دو رنز بنانے کی بجائے چھکا لگا دیتے یا وہ سنگل رن لے کر سٹرائیک راشد خان کو دے دیتے اور وہ چھکا لگانے میں کامیاب ہو جاتے تو مجموعی سکور 295 ہو جاتا اور افغان ٹیم ایشیا کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ جاتی تاہم انہوں نے شارٹ کھیلنے کی کوشش کرنے کی بجائے بالز روکنے کی کوشش کی اور دو بالز روکنے کے بعد تیسری بال پر آئوٹ ہو گئے، اس طرح افغانستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں جانے کا دوسرا موقع بھی ضائع کردیا۔