23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغانستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم

افغانستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم

- Advertisement -

کابل۔16جنوری (اے پی پی):افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو سراہا۔ شنہوا کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو بیان میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک بالخصوص قطر اور مصر کے تعاون کو سراہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کے تمام پہلوؤں پر مکمل عمل درآمد اب ضروری ہے، جس میں پائیدار جنگ بندی کے قیام اور غزہ کے لوگوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں