افغانستان کو پاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر 4.60 فیصد اضافہ

132
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):افغانستان کو پاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پاکستانی اشیاء و خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4.60 فیصد کی نمو جبکہ درآمدات میں 85 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں افغانستان کو 251.580 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.60 فیصد زیادہ ہیں۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان کو 240.50 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں افغانستان کو برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 15.71 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

دسمبر 2022ء میں افغانستان کو برآمدات کا حجم 38.29 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.09 ملین ڈالر تھا۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 2.77 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ نومبر میں افغانستان کو 37.26 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس کے برعکس جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں افغانستان سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 85.33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں افغانستان سے 13.25 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 90.43 ملین ڈالر تھیں۔