- Advertisement -
کابل ۔ 10 اپریل (اے پی پی) افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 33 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، کارروائیوں میں نو افغان فوجی ہلاک ہوگئے، ہرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین نمازی ہلاک ہوگئے، قندوز میں سیکورٹی حکام نے پانچ مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا، پاکستان اور افغانستان کےلئے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی رچرڈ اولسن نے افغان صدر اشرف غنی کے ملاقات کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں33 شدت پسند ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406
- Advertisement -