
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے واقعہ پر معذرت کی گئی ہے ، افغانستان کی طرف سے معذرت کے بعد ٹریفک کھول دی گئی ہے ۔
پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے عام شہریوں پر فائرنگ کی گئی، ہماری افواج نے افغانستان کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز کی کمیٹیز بنائی گئی ہیں واقعہ پر معذرت کی گئی ہے۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔