افغانستان کےلئے خصوصی نمائندہ آصف درانی دوحہ میں افغانستان بارے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، دفتر خارجہ

101
Pakistan and Tanzania
Pakistan and Tanzania

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے سفیر آصف درانی 18 اور 19 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے لیے خصوصی ایلچیوں کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے بلایا گیا ہے تاکہ افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی مشغولیت کے طریقوں پر مزید مربوط اور منظم انداز میں تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی شرکت افغانستان میں دیرپا امن اور خوشحالی کے لیے کوششوں کو تقویت دینے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ فعال طور پر شامل ہونے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔