23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںافغانستان کے زلزلہ متاثرین کےلئے 35ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان حکام...

افغانستان کے زلزلہ متاثرین کےلئے 35ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان حکام کے حوالے

- Advertisement -

پشاور۔ 03 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کےلئے 35ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کیپٹن (ر) افراسیاب زبیر ہندل، ڈائریکٹر ریلیف پی ڈی ایم اے اور دیگر حکام نےامدادی سامان افغان حکام کے نمائندے ایمل محمدی کے حوالے کیا۔امدادی سامان میں 500 ونٹرائز ٹینٹس، 500 فیملی سائز ٹینٹس، 1000 ترپال، 1500 گدے، 3000 تکیے، 1500 رضائیاں، 500 کمبل اور دو ٹرکوں میں ضروری ادویات شامل ہیں۔افغان حکام نے اس مشکل وقت میں بروقت امداد کی فراہمی پر حکومتِ خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں